-سینئر سرکاری افسران کا خاموش احتجاج کام دکھا گیا‘ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس طلب

۱ چار روزہ اجلاس 23 تا27 دسمبر تک ہو گا۔19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 18 دسمبر 2024 22:35

w اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2024ء)سینئر سرکاری افسران کا خاموش احتجاج کام دکھا گیا ۔اعلی افسران کی ترقیوں کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ۔سی ایس بی کا چار روزہ اجلاس 23 تا27 دسمبر تک ہو گا۔19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کیئے سینیٹر سعدیہ عباسی، سلیم مانڈوی والا،جاوید حنیف مدعوکئے گئے ہیں۔سینئر بیوروکریٹس بھی اجلاس میں شریک ہونگے، کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں سرکاری افسران کی ترقیوں کا فیصلہ ہو گا۔سی ایس بی اجلاس نہ بلانے پر کئی افسران ترقیوں سے محروم ہو کر ریٹائر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :