میرا وژن ہے کہ بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے، شیخ زاہد جان مندوخیل

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا ہفتہ 21 دسمبر 2024 16:16

میرا وژن ہے کہ بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے، شیخ زاہد ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024) لیڈر اوڈیسی سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ رپورٹ ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد  کوئٹہ: لیڈر اوڈیسی سکول اینڈ کالج کی جانب سے سالانہ رزلٹ ڈے کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب کوئٹہ کلب میں منعقد کی گئی، جس میں مہمانِ خصوصی بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ظہور بازئی، اور لیڈر اوڈیسی سکول کے چیئرمین، زاہد جان مندوخیل نے شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرامز جیسے تقریری مقابلے اور ٹیبلو پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کا آغاز تعلیمی کامیابیوں کی روشنی ڈالتے ہوئے ہوا، اور طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے، اور اس تقریب کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو مزید محنت کرنے کے لئے متحرک محسوس کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، شیخ زاہد جان مندوخیل نے کہا: ہمارا وژن ہے کہ بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کریں جس سے وہ دل لگا کر محنت کریں اور آگے بڑھیں۔ بلوچستان میں تعلیم اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ اس تقریب میں مختلف کلاسز کے  طلبہ و طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا، جو ان کی محنت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ لیڈر اوڈیسی سکول کا عزم ہے کہ وہ کوئٹہ شہر میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے گا، تاکہ علاقے کے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :