حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 21 دسمبر 2024 17:32

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024ء ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض لوگ ان تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں جس کو بچانے کیلئے حکومت نے تمام صوبے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان تاریخی ورثوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :