خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال 25 دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئیگا

ہفتہ 21 دسمبر 2024 22:38

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2024ء) خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال 22جمادی الثانی 25دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاہورسمیت ملک بھر میں جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما کرام،خطیب حضرات، مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے اور خلیفہ اول ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔آپ ؓ کے دور خلافت میں شام اور عراق کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ 22 جماد ی الثانی 13ہجری کو 63 برس کی عمر میں دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آپکی نماز جنازہ پڑھائی اور وصیّت کے مطابق پہلوئے مصطفی ﷺ میں مدفون ہوئے۔

متعلقہ عنوان :