ؒیوم صدیق اکبرؓ، 61 واں سالانہ سہ روزہ مرکزی قدیمی اجتماع آج سے محلہ جال شیخ موسی اندرون پاک گیٹ ملتان میں شروع ہوگا

ة علامہ سید مظہر سعید کاظمی مخدوم سید ابو الحسن گیلانی سید حامد سعید کاظمی ودیگرخطاب کریں گے

ہفتہ 21 دسمبر 2024 20:00

ًملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2024ء) ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیر اہتمام جانشین رسول خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے سلسلے میں 61 واں سالانہ سہ روزہ مرکزی قدیمی اجتماع 22 دسمبر اتوار سے محلہ جال شیخ موسی اندرون پاک گیٹ ملتان میں شروع ہو رہا ہے جو 24 دسمبر تک جاری رہے گاپہلی نشست میں مفتی طاہر تبسم قادری دوسری نشست میں مولانا حامد سرفراز قادری رضوی اور Jتیسری نشست میں مولانا ثمر عباس عطاری قادری خطاب کریں گے اجتماع کی مختلف نشستوں میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی مخدوم سید ابو الحسن گیلانی سید حامد سعید کاظمی پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ قادری، مولانا د ٴْر علی شاہ، مفتی محمد آصف اقبال رضوی اور دیگرعلمائخطاب کریں گے مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، پیر سید علی حسین شاہ، خواجہ غلام محی الدین فخری، مخدوم محبوب عالم سبحانی،مخدوم شہباز حسین جمالی اور دیگر مشائخ مختلف نشستوں میں صدور اور مہمانان خصوصی ہوں گے ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان اور جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا محمد فاروق خان سعیدی کے مطابق سہ روزہ مرکزی اجتماع کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اجتماع میں شرکت کے لئے علمائمشائخ آج ملتان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔