کراچی جمالی پل کے قریب سلنڈر دھماکے میں ریسکیو 1122 سندھ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا

اتوار 22 دسمبر 2024 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2024ء)ایوب گوٹھ جمالی پل، سپر ہائی وے کے قریب سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم اور قریب میں موجود مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔ جس کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، بمع پیرامیڈیکل ماہرین پر مشتمل ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک بمعہ فائر مین ریسکیو 1122 سندھ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی کے آپریشن میں فائر ٹیم کی جانب سے آگ پر قابو پالیا تھا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 1 بچہ زخمی ہوا، جس کی شناخت فرحان ولد خالد عمر 16 سال سے کر لی گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ حسان الحسیب کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کو باحفاظت ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم مزید کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ ریسکیو 1122 سندھ کے دیگر اہلکار کی جانب سے عمارت میں داخلہ ہو کر ریسکیو سرچنگ آپریشن بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :