لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کرگئے

پیر 23 دسمبر 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 97 سال تھی۔

(جاری ہے)

ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کے مطابق جنرل (ر) فیض علی چشتی گذشتہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو پیر کی شام انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :