پشاورپولیس نےاسلحہ پارٹس کی شکل میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 24 دسمبر 2024 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2024ء) پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ پارٹس کی شکل میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاورکےمطابق ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کے دوران پارٹس کی شکل میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم سہیل کو گرفتار کرلیا۔ملزم سہیل دلہ زاک روڈ کا رہائشی ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پارٹس کی شکل میں اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20پستول پارٹس کی شکل میں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔