
یو ای ٹی لاہور میں معیشت کی صورتحال، افق سے آگے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی سرحدیں کی 17ویں سالانہ رپورٹ کی تقریب رونمائی
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی شرکت،
جمعرات 26 دسمبر 2024 19:55
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کو مل کر تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں مکمل علم رکھتے ہوں تاکہ وہ طلباء کو بہتر طور پر تربیت دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی اور دیگر جدید ٹولز کا استعمال سیکھنا چاہیے تاکہ وہ طلباء کو مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار کر سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے حکومت کیگوگل کے ساتھ کیے گئے تعاون، AI ٹریننگ پروگرامز ور گوگل جیمنی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر بات کی۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں ٹیکنالوجی کے پروگراموں کی نشستوں میں اضافہ پر زور دیا تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ''اگر ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید داخلوں کی سہولت فراہم کریں گے تو یہ نہ صرف ہمارے نوجوانوں کو بہتر تربیت دے گا بلکہ ملک کے مالی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔رپورٹ میں مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز ، اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر نظام الدین، شاہد نجم، شاہد جاوید برکی، ڈاکٹر فرخ اقبال، شہزاد شوکت، فراس شمس، فیصل جنجوعہ، ڈاکٹر ساجد لطیف، ڈاکٹر اعجاز سندھو سمیت ماہرین تعلیم اور صنعتی رہنما موجود تھے، جنہوں نے مستقبل کے منصوبوں اور ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.