کینیڈاحکومت نے پوڈ کاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن کے اعزازسے نواز دیا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری جمعہ 27 دسمبر 2024 14:43

کینیڈاحکومت نے پوڈ کاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن کے اعزازسے نواز دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 دسمبر 2024)حکومتِ کینیڈا نے پاکستانی پوڈ کاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن اور سرٹیفیکیٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد ممبر اور پارلیمانی سیکرٹری اقراءخالد نے دیا۔ حافظ احمد کو یہ اعزاز پاکستان اور بیرونِ ملک ای کامرس کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، پوڈ کاسٹ کے ذریعے مثبت سوچ، بین المذاہب ہم آہنگی اور عام افراد کو بااختیار بنانے کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :