راولپنڈی بورڈ نے سیکنڈ اینول 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 27 دسمبر 2024 17:06

راولپنڈی بورڈ نے سیکنڈ اینول 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء)راولپنڈی بورڈ نے سیکنڈ اینول 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ۔راولپنڈی بورڈ کے مطابق سالانہ امتحان میں 20 ہزار 295 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، 20 ہزار 54 امیدوار امتحان میں شامل 13 ہزار 812 امیدوار فیل ہوئے، 6 ہزار 199 امیدوار کامیاب رہے، کامیابی کا تناسب 30 اعشاریہ 91 فیصد رہا، سالانہ امتحان میں 236 امیدوار غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی بورڈ کے مطابق سالانہ امتحان کے نتائج راولپنڈی بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیئے۔