گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند کی وفات پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار

جمعہ 27 دسمبر 2024 21:42

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2024ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند کی وفات پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ گورنرنے کہاہے کہ رستم شاہ مہمند مرحوم نے بطور بیوروکریٹ انتظامی امور اور بطور پاکستانی سفیر خارجہ امور میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت داری ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :