نوشہرہ ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے زیر ہتمام ڈزنی واٹر پارک میں مسیح برادری کیلئے کرسمس تقریبات کا انعقاد

ہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری کی شرکت ،بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے گائے ،تقریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے

جمعہ 27 دسمبر 2024 21:58

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء) نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے زیر انتظام و اشتراک سے ڈزنی واٹر پارک میں مسیح برادری کے لیے رنگارنگ کرسمس تقریبات کا انعقاد کیا گیا،نوشہرہ کی مسیح برادری نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اپنی مذہبی تہوار کرسمیس انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ،مسیحی بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے گائے جبکہ تقریری مقابلے بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی یوم ولادت حضرت عیسی علیہ سلام ضلعی انتظامیہ اور نوشہرہ محکمہ سپورٹس کے زیر انتظام و اشتراک سے ڈزنی واٹر پارک حکیم آباد میں انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان ،ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خان خٹک اور محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ کے آفیسر عثمان خان سمیت محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے ضلعی افسر ذکا اللہ خان نے محکمہ سپورٹس کے دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ کرسمیس کے اس منعقدہ تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر مسیحی برادری کے بچوں نے ٹیبلوز اور قومی نغمے پیش کرکے تقریبات کو چار چاند لگا دیئے محکمہ سپورٹس نوشہرہ کی جانب سے ٹیبلوز اور قومی نغمے پیش کرنے والوں سمیت مسیحی برادری کے نوجوانوں میں انعامات اور کرسمس کے حوالے سے تحائف و مٹھائی تقسیم کر دی گئی جس پر نوشہرہ کی مسیحی برادری نے نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے ضلعی افسر ذکا اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کرسمیس تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نوشہرہ کی مسیحی برادری کسی احساس کمتری کی شکار نہ ہو کیونکہ مسیحی برادری بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور اس ملک ،صوبہ خیبرپختونخوا اور نوشہرہ کی ترقی میں مسیحی برادری ہمارے شانہ بشانہ ہوکر ترقی ،خوشحالی کا سفر طے کریں گے ۔