انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 27 دسمبر 2024 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2024ء) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے نتائج کا اعلان کانفرنس روم میں منعقدہ سادہ تقریب میں کیا گیا جس میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، سیکرٹری پروفیسر محمد فہمید اور بورڈ افسران نے شرکت کی کنٹرولر امتحانات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈ اینول امتحان میں 20295 اٴْمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے شامل امتحان ہونے والے 20054 اٴْمیدواروں میں سے 6199 اٴْمیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 30.91 رہا جبکہ 13812 اٴْمیدوار فیل ہوگئے اور 236اٴْمیدوار امتحان سے غیر حاضر رہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان کی سربراہی میں میٹرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نتائج تیار کئے گئے اور بروقت اس کی اشاعت ممکن ہوئی چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی کاوشیں، شب روز محنت اور لیڈرشپ کی بدولت ایرر فری نتائج بروقت شائع کرنے میں کامیاب رہے تمام افسران و ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی دفتری امور میں دلچسپی اور محنت سے نتائج کی تیاری بروقت ممکن ہوسکی�

(جاری ہے)