نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے ز یرانتظام کرسمس کےموقع پرمسیحی برادری کیلئے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 دسمبر 2024 23:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2024ء) ضلع نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے ز یرانتظام کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے لیے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں نوشہرہ کی مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مذہبی تہوارکرسمس کوانتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ،بچوں نے ٹیبلوزاورملی نغمے گائے جبکہ تقریری مقابلے بھی ہوئے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی جانب سے مسیحی برادری کو کیک کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

اس موقعع پرڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربشیرخان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خان خٹک اوردیگر افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں مسیحی برادری کے بچوں نے ٹیبلوزاورقومی نغمے پیش کرکے تقریبات کو چارچاند لگائے، محکمہ سپورٹس نوشہرہ کی جانب سے ٹیبلوزاورقومی نغمے پیش کرنے والوں سمیت مسیحی برادری کے نوجوانوں میں انعامات اورکرسمس کے حوالے سے تحائف و مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی سی نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا حصہ ہےاورملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری محب وطن اورسچے پاکستانی ہیں ، انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔