۱وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 27 دسمبر 2024 22:30

پ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2024ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے لئے مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :