آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

ہفتہ 28 دسمبر 2024 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی، ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل محمد مکرم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جاری کیے اور سرگودھا کے اے ایس آئی محمد عظیم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔

اے ایس آئی جاوید اقبال، ہیڈ کانسٹیبل محمد ثقلین، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل طارق محمود کو دل کے عارضہ کے علاج معالجے کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے دیے جبکہ سب انسپکٹر محمد حسنین اور کانسٹیبل صفدر محمود کو علاج معالجے کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل شہباز احمد کی اہلیہ، کانسٹیبل حیدر عباس اور ایم ٹی ونگ کے اے ایس آئی مکینک عالمگیر کو مائنر سرجریز کیلئے فی کس 75 ہزار روپے جاری کیے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرائ کی منظوری دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔