مردان تعلیمی بورڈ میں ڈائریکٹر ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے عہدے پر ابزار محمد کو تعینات کر دیا گیا

ہفتہ 28 دسمبر 2024 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2024ء)مردان تعلیمی بورڈ میں ڈائریکٹر ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے عہدے پر ابزار محمد کو تعینات کر دیا گیا۔اس بات کو فیصلہ گذشتہ روز صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر ریسرچ و ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر تقرری کی باضابطہ منظوری دینے کے بعد محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس سے پہلے ابزار محمد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہنگو،ڈی ڈی ای او مردان،ڈی ای او بونیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان رہ چکے ہیں۔

انہوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ سپورٹس مردان کے شعبوں میں پورے خلوص اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔ابزار محمد نے محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے ہر اول دستہ کردار ادا کیا ہے موصوف نے ہمیشہ اساتذہ پر زور دیا تھا کہ علم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے جس کی ادائیگی کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے جبکہ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کی بہتر اخلاقی تربیت دینا بھی اساتذہ کے فرائض میں شامل کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ محکمہ سپورٹس کے شعبے میں مردان میں نوجوانوں کو کھیلوں کے طرف راغب کرنا، مختلف سپورٹس گراونڈز کی تعمیراتی کاموں اور ان کے کھیلوں کے سامان فراہمی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے عہدے پر مردان میں سپورٹس گالہ اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد پر کھلاڑیوں پر زور دیا تھا کہ ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہے نوجوان تعلیم و کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے دن رات جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :