پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات (آج )ہونگے

نامور بزنس مین عارف سعید صدر، خالد محمود سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

اتوار 29 دسمبر 2024 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2024ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اگلی چار سالہ مدت کیلئے انتخابات (آج)پیر کو لاہور میں ہونگے، نامور بزنس مین عارف سعید صدر، خالد محمود سیکرٹری، احمر ملک خزانچی کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار کاغذات جمع نہ کروا سکا جس کے بعد تینوں عہدوں پر بلا مقابلہ امیدوارکامیاب قرار دیدیئے گئے۔

(جاری ہے)

پی او اے الیکشن کمیشن نی(آج)پیر کو اولمپک ہاوس لاہور میں ہونیولے انتخابات کیلئے عہدیداران کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق عارف سعید صدر، خالد محمود سیکرٹری جبکہ احمر ملک خزانچی کے عہدہ پر بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدہ پرفاطمہ لاکھانی، لیڈی نائب صدور پر عشرت اشرف، عندلیب سندھو، ڈپٹی سیکرٹری کیلئے محمد جہانگیر بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں، نائب صدور کی دو سیٹوں پر عامر جان، ماجد وسیم اور راجہ وسیم احمد کے درمیان الیکشن ہوگا، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کی دو سیٹوں پر اعصام الحق، واجد چوہدری اور ذوالفقار علی بٹ کے درمیان الیکشن ہوگا، اولمپک سپورٹس نمائندہ کی تین سیٹوں پر حافظ عمران بٹ، ارشد ستار، صدف اکرام اور مرتضیٰ حسن بنگش میں الیکشن ہوگا، لیڈی ایگزیکٹو ممبر کی تین سیٹوں پر سمیرا ستار، ثنا علی، شمیم اختر اور آمنہ تنویر کے درمیان مقابلہ ہوگا