پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ترقی کیلئے 100 دن کا پلان

کسانوں کی خوشحالی اولین ترجیح: مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری پیر 30 دسمبر 2024 15:20

پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ترقی کیلئے 100 دن کا پلان
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر 2024ء )مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ اس ادارہ کی ترقی کے لئے ساری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں گا اور اس ادارے کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لئے ہر آفسر و ورکرز کو شبانہ وروز کام کرنا ہوگا. ڈائریکٹرز میٹنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا سو دن کا پلان مرتب کیا گیا ہے اور اس میں ہر ایک کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ کسانوں کے لئے مثالی ادارہ ہے.

(جاری ہے)

گندم، کپاس، چاول، مکئی، گنا، سبزیوں وچارہ جات اور دیگر فصلوں کا سرٹیفائیڈ بیج جو کوالٹی کے اعتبار سے بہتر ہو گا اور ہم ارزاں نرخوں پر اسے فروخت کر سکیں گے جس سے کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی اور کسان خوشحال ہو گا اور ملک معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا. انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹنگ، پروکیورمنٹ اور پروسیسنگ شعبوں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں فیلڈ میں بھی آفیسرز متحرک ہیں اور اس ضمن میں کام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا تاکہ ہم فروٹ فل رزلٹ حاصل کر سکیں.

متعلقہ عنوان :