ں*الحمراء میں سال بھر ادبی وثقافت سرگرمیاں جاری رہیں، 2024ادب وثقافت کا سال ثابت ہوا

نئے نئے آئیڈیا متعارف کروائے گئے جنہوں سے بہت پذیرائی حاصل کی:چیئرمین الحمراء رضی احمد نیا برس فن وادب کا سال ہوگا،الحمراء کو نئی بلندیاں عطا کریں گے،ورکنگ ریلیشن شپ کو مثالی بنائیںگی:ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حید ر کاظمی

پیر 30 دسمبر 2024 18:05

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء فن وادب کی خدمت میں شب وروز سرگرم عمل ہے۔اس حوالے سے چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی سے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں الحمراء کی ترقی و آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات زیر بحث آئے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے بتایا کہ 2024میں ایسے اقدامات کئے گئے جو نئے اور دیر پا ہیں جن کے نتیجے میں الحمراء کو بے پناہ پذیرائی ملی ہے،الحمراء نے جدید ذرائع ابلاغ کو اپنایا جس سے الحمراء کی رسائی دُنیا بھر تک ممکن *ہوئی،الحمراء آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک میں نامور آرٹسٹوں نعیم کاظم، آر ایم نعیم،ریشم بتول کے ساتھ نشستیں کاریگر ثابت ہوئیں،الحمراء ادبی بیٹھک میں اصغر ندیم سید کے ساتھ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں محمد بخش، احمد فراز، قرہ العین حیدر، سعادت حسن منٹو، پروین شاکر و دیگر نامور لیجنڈ کے کارناموں کو نوجوان نسل سے روشناس کروایا گیا۔

(جاری ہے)

رضی احمد نے بتایا کہ نامور آرٹسٹ طلعت دبیرکا بنایا ہوا مسجمہ کی نوک پلک درست کر کے الحمراء عمارت کے دامن میں سجایا گیا،الحمراء آرٹ گیلری کو عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹ اُستاد اللہ بخش کے نام سے موسوم کیا گیا، الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹ نے لازوال کامیابیاں سمیٹیں،الحمراء ہال نمبر 3میں لفٹ لگوانے کا عمل شروع ہوا، ہال نمبر 2کے اسٹیج اور بیک اسٹیج پر نئی چھت نصب کی گئیں،الحمراء برنی گارڈن میں نئی درخت لگائے گئے،الحمراء فلم کلب کے اقدام کا آغاز ہوا،الحمراء آرکائیوز کے تحت کتاب کلب کا آغازہوا،الحمراء ایڈمن ،پروگرامزو دیگر شعبوں کا کارگردگی مثالی رہی،الحمراء ہال نمبر 1کے داخلی دروازے پر کتاب کلچر کے فروغ کے لئے سنگ میل سے مل کر بک شاپ کھولی گئی،نظام الدین اور سیف الدین کے ہمراہ قوالی کا پروگرام بھی تاریخ کے پنوں پر درج ہوا،مشاعرے ،ادبی کانفرنسیں،پینل گفتگوئیںمنعقد کی گئی جن میں لاکھوں عوام شریک ہوئے،قطر میوزیم میں بین الاقومی نمائش میں الحمراء نے اپنے ملک کی نمائندگی کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

واضح رہے الحمراء کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

متعلقہ عنوان :