سنیپ چیٹ کا استعمال، سعودی عرب 10 بڑے عرب ملکوں میں سرفہرست

منگل 31 دسمبر 2024 12:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2024ء)تجزیاتی ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو کینئے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب ان عرب ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جو سب سے زیادہ سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ عراق دوسرے اور مصر تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعداد و شمار خلیجی ملکوں اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں سنیپ چیٹ ایپ کے سامعین کے تنوع کی عکاسی کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپلی کیشن خطے کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے کیونکہ یہ روزانہ کے لمحات کو بات چیت اور شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس اعداد و شمار سے عرب دنیا میں سب سے زیادہ بااثر سماجی ایپلی کیشنز میں سے ایک کے طور پر سنیپ چیٹ کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔