}مال پڑی میں سے دن دھاڑے واپاری عابد بھٹو پر اسرار طور پر لاپتہ

منگل 31 دسمبر 2024 20:40

ض*پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2024ء)چونگا چوک بس اسٹاپ قومی شاہراہ کے ڈی ایس پی آفیس کے قریب مال پڑی میں سے دن دھاڑے واپاری پر اسرار طور پر لاپتہ، اغواہ کا شک، ڈی ایس پی عملہ سمیت جائے وقوع پر گئے، شہر میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق پنوعاقل چونگا چوک بس اسٹاپ قومی شاہراہ کے قریب بائیجی تھانہ کی حدود میں واقع ڈی ایس پی آفیس کے قریب لگنے والی مال پڑی میں سے دن دھاڑے واپاری عابد بھٹو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ورثاء کی جانب سے اغواہ کا شک ظاہر کیا گیا ہے بعدازاں عینی شاہدین غلام رسول، میر محمد و دیگر نے بتایا کہ مذکورہ واپاری مال پیڑی کے قریب گنے کی فضل میں پیشاپ کی حاجت کے لئے گئے تو غائب ہوگئے ہیں بروقت اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنوعاقل عبدالستار پھل پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا ایسی صورت حال کے بعد بھٹو برادری کے معززین بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں آخری اطلاعات موصول ہونے تک ڈی ایس پی پنوعاقل اور مغوی کے ورثائ کچے کی طرف روانہ ہوگئے ہیں یاد رہے کہ دو روز قبل ڈی ایس پی آفیس کے برابر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دن دھاڑے تین افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس میں دو افراد قتل ہوگئے تھے اسی بناء پر شہر میں خو و ہراس پھیل گیا ہے۔

#