لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کا کیمپس کی تاریخی عمارت کو محفوظ بنانے کا منصوبہ

بدھ 1 جنوری 2025 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2025ء) لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی جدید اور قدیم عمارتوں کا مرقع ہے اور اس کی گنگا رام بلڈنگ سوا سو سال پرانی ہے،جسے محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے بتایا کہ سر گنگا رام کی بنائی عمارت یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے،دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنی تاریخی انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کا اہتمام کرتی ہیں،اسی روایت کے تحت گنگا رام کی عمارت کو تزئین نو اور اسے محفوظ تر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے معاونت کی باضابطہ درخواست کی جائے گی،اس پراجیکٹ سے یونیورسٹی میں پہلے سے موجود ہسٹری میوزیم کی توسیع ہوگی۔کلاسیک فرنیچر، پرنسپلز کی پورٹریٹ،بورڈ میں پوزیشن لینے والی،قومی ٹیم کا حصہ بننے والی طالبات کی تصاویر،ایوارڈز،میڈلز اور نوادرات رکھے جائیں گے،جس سے طالبات،والدین اور دیگر مہمانوں کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تاریخ کا مشاہدہ آسان تر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :