پاکستان میں تمباکونوشی سے سالانہ1لاکھ 63ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ، ڈاکٹرجاوید حاکم

بدھ 1 جنوری 2025 19:36

پاکستان میں تمباکونوشی سے سالانہ1لاکھ 63ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء)تمباکو نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس کے استعمال سے پاکستان میں سالانہ1لاکھ 63ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی وجوائنٹ سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ (دستور)ڈاکٹرمحمدجاویدحاکم نے گزشتہ روزسینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹرمحمدجاویدحاکم نے کہا کہ 6سال سے 15سال کی عمر تک کی12 سو سے زائد بچے روزانہ تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں ،پاکستان کاشمار زیادہ تمباکو استعمال کرنے والے پندرہ ممالک میں ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تمباکو نوشی کے خاتمے کیلئے عوامی مقامات، گاڑیوں، ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قا نو ن کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرمحمدجاویدحاکم نے کہا کہ ملک میں 70 فی صد سے زائد لوگ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس میں صرف دو فیصد اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ نیکو ٹین پر انحصاراور جدید سہولتوں کا فقدان ہے۔

متعلقہ عنوان :