مظفرآباد،یونین کونسل ڈنہ کے نومنتخب چیئرمین رفاقت مرتضیٰ چغتائی، وائس چیئرمین انور سعید نے حلف اٹھالیا

بدھ 1 جنوری 2025 19:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2025ء)حلقہ کھاوڑہ یونین کونسل ڈنہ کے نومنتخب چیئرمین رفاقت مرتضیٰ چغتائی، وائس چیئرمین انور سعید نے حلف اٹھالیا۔حلف برادری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر (رورل)کے دفتر میں منعقد ہوئی۔تقریب حلف برداری میں سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین سے اسسٹنٹ کمشنر رورل حماد بشیر نے حلف لیا۔

حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رفاقت مرتضیٰ چغتائی، وائس چیئرمین انور سعید نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر ان کے شکرگزار ہیں۔عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیاجائے گا۔ یونین کونسل ڈنہ کی عوام نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے کامیاب بنانا انہیں مایوس نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

علاقہ کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

تقریب حلف برداری میں سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ کے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل ڈسٹرکٹ مظفرآبادراجہ ذوالقرنین قریشی ،ممبرضلع کونسل مظفرآباد محترمہ لبنیٰ امتیاز نسیم ،لیڈی کونسلر یونین کونسل ڈنہ ،غلام مرتضیٰ چغتائی ،شکیل احمد چغتائی،ڈاکٹر جمیل احمد کیانی، محمد اکبر کیانی ایڈووکیٹ،جاوید کیانی، رفیق عباسی، صدرمظفرآباد چیمبر آف کامرس خواجہ احتشام ووگرہ ، سید تحسین شاہ نائب صدر چیمبر آف کامرس مظفرآباد ،محمدیعقوب مغل سیکرٹری اطلاعات مظفرآباد چیمبر آف کامرس، رضوان احمد، راجہ آصف بشیر ایڈووکیٹ،،راجہ عامرحنیف ایڈووکیٹ، راجہ خاور ایڈووکیٹ، راجہ نزاکت، راجہ جابر، راجہ توصیف صادق، راجہ اسفند یار، راجہ سعید شمیم، نعیم احمد بزمی، وجاہت علی شاہ، اسرار احمد چغتائی، عبید ہارون کیانی،راجہ شہزاد ودیگر نے کثیرتعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل ڈنہ کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے اور مبارکباد دی گئی اورامید کی کہ عوام کی امنگوں پر پورااترتے ہوئے یونین کونسل کے مسائل حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔