ملتان شہر کے ترجیح ترقیاتی اہداف کو مکمل کیا جانا وقت کا اہم تقاضا ہے

سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں‘پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری‘عمر فاروق بھٹی اور ملک آصف رفیق رجوانہ کا خطاب

بدھ 1 جنوری 2025 22:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء)سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں‘جامعہ زکریا کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری‘ کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب عمر فاروق بھٹی اور ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملتان تہذیب و تمدن اور تاریخی اعتبار سے دنیا بھر کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے اس کی تعمیر و ترقی سے پورا وسیب مستفید ہوتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملتان شہر کے ترجیح ترقیاتی اہداف کو مکمل کیا جانا وقت کا اہم تقاضا ہے خاص کر کینسر ہسپتال (مینار ٹو) اور ملتان میں پنجاب فرانزک لیب کے قیام کے ساتھ ساتھ ملتان زرعی اجناس کی ایکسپورٹ مصبوعات کو محفوظ بنانے کیلیے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کولڈ سٹوریج یونٹ اور ملتان کے سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ یونٹ کو بھی بنایا جانا بہت ضروری ہے اسی طرح ٹریفک حادثات سے بچاو کیلیے ٹریفک سیفٹی عوامی آگاہی مہم کی پروموشن کیلئے عوامی تعاون یقینی بنانا بھی وقت کا تقاضا ہے اس حوالے سے حکومتی اور عوامی سطح پر مشترکہ کاوشوں سے ترجیح ترقیاتی اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے اور انکے ترقیاتی اہداف کیلئے سول سو سائٹی کا آواز بلند کرنا نہ صرف حوصلہ افزاہے بلکے اس حوالے سے تمام تمام سٹیک ہولڈرز بھی اس کمپین میں سول سو سائٹی کے شانہ بشانہ ہونگے اور حکومت کے ارباب اختیار سے بھی ترجیحاتی ترقی کے اہداف کی تکمیل کیلیے سپورٹ کی اپیل کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور ڈسٹرکٹ سول سو سائٹی نیٹ ورک کیزیر اہتمام ملتان ترجیحاتی مسائل کے حل کے اہداف کے عنوان سے ملتان ڈویلپمنٹ سیمینار میں کیا جبکہ میزبان تقریب شاہد محمود انصاری نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور سول سو سائٹی ملتان میں مینار ٹو۔

(جاری ہے)

پنجاب فرانزک لیب۔ ملتان ائیر پورٹ پر کارگو ٹرمینل میں کولڈ سٹوریج۔ اور سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ یونٹ کے قیام کی عوامی آگاہی مہم چلائے ہوئے ہیں اور ترجیح ترقیاتی اہداف نہ صرف ملتان بلکے پورے وسیب کی ضرورت ہیں اور عام عوام کے ساتھ ساتھ خواتین۔ کسانوں۔ ایکسپورٹرز کی معاشی ترقی کیلیے بے حدضروری ہیں اسی طرح ٹروفک حادثات سے بچاو اور قوانین سے آگاہی کیلیے ہماری ٹریفک سیفٹی کمپین بھی خاص اہمیت کی حامل ہے ہمارے ان ترجیح ترقیاتی ایداف کی تکمیل کیلیے حکومتی توجہ اور ملتان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی پورٹ ان اہداف کے حصول کیلیے سود مند ثابت ہوگی اس موقع پرسابق ایم پی اے سلطانہ شاہین۔

ایم او ایم سی ایم حنین ارشد۔ ڈی او ایجوکیشن شیخ محمد رفیق۔ پروفیسر عبدالماجد وٹو۔ میاں نعیم ارشد۔ ملک امیر نواز۔ پروفیسر ریاض حسین۔ چوہدری منصور احمد. سید خالد گیلانی ڈاکٹر زاہد ذوالفقار۔ فاطمہ اعجاز۔ یاسمین خاکوانی۔ مسز رضوان۔ کوثر شاہین۔حاجی اسلم خان۔ سید نعیم کاظمی۔ سید امتیاز شاہ۔ عادل محمود۔ اقبال بلوچ۔ سجاد ملک۔ تصور حیات۔ عبدالسلام سندھونے بھی خطاب کیا۔