ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22 اپریل 2025 سے شروع ہونگے

جمعرات 2 جنوری 2025 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22 اپریل 2025 سے شروع ہونگے جس کے لئے امیدوار طلبائ و طالبات اپنے داخلہ فارم 24 جنوری تک جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے جاری شیڈول کے مطابق آن لائن داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 24 جنوری 2025 اور ڈبل فیس کے ساتھ 3 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔اور رواں سال انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22 اپریل 2025 کو شروع ہوں گے۔