راولپنڈی پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،قتل،منشیات فروشی،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 37 ملزمان گرفتار کر لئے

جمعرات 2 جنوری 2025 17:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،منشیات فروشی،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 37 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے دو روز قبل گنجمنڈی کے علاقہ میں ایک شخص کے قتل میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں جنید اور مراد شامل ہیں۔

ملزمان نے ذاتی رنجش پر مقتول فہیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم بابر سے 2 کلو 200 گرام چرس اور ملزم شہزاد سے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی،گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کی،سول لائنز پولیس نے ملزم عزیر سے 1 کلو 400 گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم انضمام سے 1 کلو 150 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری کی جیب سے رقم چرانے والے ملزم شاہد کو گرفتارکر لیا،ملزم سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 5 ہزار روپے برآمدہوئی،ملزم شاہد نے بازار میں آئے شہری کی جیب سے رقم چرا لی تھی۔

صادق آباد پولیس نے ملزم دانش سے 10 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم راشد سے 08 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم قمر سے 05لیٹر شراب، شہزاد سے 05 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم واصف سے 05 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم بلال سے 05 لیٹر شراب برآمد کی۔ ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان نعمان، سلیمان، تاشفین اور وقاص سے 04 بوتل شراب برآمد کر لی۔

صادق آباد پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شوال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شاہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم روح اللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم فیصل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم نوید سے 01 رائفل 12بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عبدالرحمٰن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم بلال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم طلحہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم عابد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 04 ملزمان عمر، معتبر سید، کفیل اور جواد کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔