چکوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025، نئے عہدیداران کا اتفاق رائے سے انتخاب

Qamar Abbas قمرعباس جمعہ 3 جنوری 2025 17:30

چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جنوری 2025)چکوال پریس کلب کے سالانہ الیکشن سال 2025 کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں اتفاق رائے سے سات عہدیداران کو منتخب کیا گیا ہے ۔اجلاس کی صدرات سینئر صحافی محمد ریاض انجم چیئرمین چکوال پریس کلب نے کی۔اجلاس میخانہ ریسٹورنٹ تلہ گنگ روڈ چکوال شہر پر منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری عمران قیصر عباس نے سابق اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے۔جن میں چیئرمین محمد علی اعوان (جیو نیوز چینل چکوال)۔صدر قمر عباس بھگوال (اردو پوائنٹ)۔سینئر نائب صدر اظہر کہوٹ (کمرشل پوائنٹ)۔جنرل سیکرٹری مرزا ساجد اقبال( ایک نیوز چینل)۔سیکرٹری فنانس محمد سلیم رحمانی(چکوال نیوز)۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انفارمیشن اظہر حسین حسینی (صدائے قلم)۔چیئرمین ایگزیکٹو باڈی راجہ شہزاد حمید(رائل نیوز چینل) منتخب کر لیے گئے ہیں جبکہ ممبران ایگزیکٹو باڈی میں چوہدری عمران قیصر عباس۔

محمد ریاض انجم۔توقیر انور۔مرزا سرمد اقبال۔ناصر محمود آرائیں۔مسعود کہوٹ۔ملک عابد الرحمن۔راجہ ثاقب عباس۔چوہدری قمر عباس۔سہہل وقار کھنوال۔تابش ریاض انجم اور چوہدری عدنان عباس مہدی شامل ہیں۔تمام نو منتخب عہدیداران اور ممبران ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔