
خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف
ہفتہ 4 جنوری 2025 20:53

(جاری ہے)
جویریہ سعود کے مطابق سعود، ان کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے تین چکر لگائے اور تیسرے چکر میں رشتہ طے کرکے گئے، جس کے 8 ماہ بعد شادی ہوگئی۔
سعود نے بتایا کہ غزل محفل میں انہوں نے جویریہ کو نہیں دیکھا تھا، انہیں کسی چیز کا علم ہی نہیں تھا، گھر پر انہیں ان کی بہن نے بتایا کہ انہوں نے ان کے لیے لڑکی پسند کرلی۔اداکار کے مطابق بعد ازاں والدہ نے بھی کہا کہ لڑکی دیکھ لیں اور بات کو آگے بڑھائیں اور پھر ان کی والدہ نے ان کے ساتھی اداکاروں شان، ریمبو اور دیگر کو جاکر لڑکی دیکھنے اور رشتہ طے کرنے کا کہا۔سعود کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے کے لیے نہ صرف ریما، ریمبو اور شان بلکہ مرحوم امجد صابری اور ریٹائرڈ برگیڈیئر حارث بھی گئے تھے اور تیسرے چکر میں ان کا رشتہ طے ہوگیا۔سعود نے کہا کہ ان کی شادی اپنے زمانے کی بہت بڑی شادی تھی، جس کی تقریبات 21 تک دن چلی تھیں اور متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔اداکار کے مطابق ان کی شادی میں پورے کراچی کے پولیس کے تمام محکموں کے افسران شامل ہوئے جب کہ کسٹمز سمیت دیگر اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی اور پوری دنیا سے مہمان آئے۔دونوں نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ خاندان کی پسند سے ہوئی تھی لیکن بعد میں ان کے درمیان محبت ہوگئی اور دونوں شادی شدہ زندگی سے انتہائی خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے بتایا کہ ان کے بچے سادہ طبیعت کے مالک ہیں، وہ ابھی سے ہی کہتے ہیں کہ وہ سادگی سے ہی شادی کریں گے، ان کی شادی کی تقریبات محدود اور مختصر ہوں گی۔خیال رہے کہ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
27سال قبل پہاڑی تودے میں دب جانے والی والدہ کی لاش تک نہیں ملی،پوجا بیدی رو پڑیں
-
بالی ووڈ میں آوٹ سائیڈرز کے لیے کچھ بھی آسان نہیں، کیرتی سینن
-
یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل پیکا ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار
-
شوہر کا بیوی پر تشدد محبت نہیں ظلم ہے، فیروز خان کی اہلیہ نے ڈاکٹرز کا مشورہ شیئر کردیا
-
بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پرآگئیں
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کومنائی جائے گی
-
ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی برسی24اگست کو منائی جائیگی
-
جوا ء ایپ میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر
-
فرانس،سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں پراسرار ہلاکت
-
ڈراموں میں غیر حقیقی خواب دکھائے جارہے ہیں، ہر غریب لڑکی کو امیر لڑکا نہیں ملتا، فضیلہ قاضی
-
بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش کی، ببرک شاہ
-
ڈراموں میں جوان ماں چاہیے، ماں کے کردار کی ہی پیشکش ہوتی ہے، مدیحہ رضوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.