لیویز فورس خضدار کی اہم کارروائی ،وڈھ پولیس کو قتل و اغواہ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 4 جنوری 2025 21:25

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2025ء) لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی وڈھ پولیس کو قتل و اغواہ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کے ہدایت پر لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی قتل و اغواہ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیاڈسٹرکٹ انچارج خلیل نوتانی لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری ،محرر ریاض احمد کی سربرائی میں لیویز فورس نے کامیاب چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم قادر بخش ولد رحیم بخش کو گرفتار کرلیاملزم وڈھ پولیس کو مقدمہ نمبر 11/22 بجرم زیر دفعہ 324، 34 ت پ اور مقدمہ نمبر بجرم زیر دفعہ 302 میں مطلوب تھاملزم کو مزید کارروائی کیلئے وڈھ پولیس کے حوالے کیا گیاڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہالیویز فورس خضدار جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہیں مزید اسطرح کی کاروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :