مردان پولیس کی کاروائی ،ہوائی فائرنگ وغیرقانونی اسلحہ رکھنے کےجرم میں دوملزمان گرفتار

پیر 6 جنوری 2025 13:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) مردان پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ہوائی فائرنگ اورغیر قانونی اسلحہ رکھنےکےجرم میں 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ چورہ پولیس نےایس ایچ او اعجاز خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم رضا اللہ سکنہ بخشالی کے قبضے سے کلاشنکوف اورمتعدد کارتوس جبکہ ملزم معراج خالد سکنہ بخشالی کے قبضے سے رائفل برآمد کی گئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔