دہم کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم 9 جنوری سے جمع کرائے جا سکیں گے

منگل 7 جنوری 2025 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)جماعت دہم 2025 کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،آن لائن امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کی9جنوری سے 30 جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکولزآن لائن امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں،31 جنوری کے بعد سے فارم پر لیٹ فیس لی جائے گی۔