جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹان شعبہ اسکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹان کراچی کے تحت شعبہ اسکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی مناسبت سے ایک باوقارتقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی کی میزبانی اور مہتمم مولانا مظہرالدین کے زیرصدارت منعقد ہوئی،تقریب میں بلدیہ ٹائون کے چیئرمین حاجی عبد الکریم آسکانی ،ممبرسندھ اسمبلی پی ایس 112 آصف موسی ،کھوسہ اتحاد پاکستان کے سربراہ سردار زادہ میرامتیازخان کھوسو ،سابق ممبرسندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے سنیئر نائب صدر فیصل یونس ،جے یوآئی ضلع کیماڑی کے امیر مولانا قاضی فخرالحسن ،جنرل سیکرٹری سید اکبرشاہ ہاشمی ،سنیئرصحافی منیراحمدشاہ،معروف دانشور شیخ نوید ،یوتھ کونسلر اظہر انگاریہ ،آرئیں ویلفیئر ٹرسٹ ضلع کیماڑی کے صدر صابر حسین آرائیں ،اتحاد ٹائون پولیس چوکی انچارج جواد سمیت معززین شہر نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرطلبامیں اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ناظم تعلیمات نے شعبہ اسکول کے مونٹ تا 8کلاس کے نتائج کا اعلان کیا ،کلاس 8 کے خیر محمد کھوسونے اول ،آفاق احمد نے دوسری جبکہ عبد الباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر اساتذہ کرام طلباکے سرپرست ودیگر احباب بھی موجود تھے ، اس موقع پر جامعہ کے بانی مولانا عبد الطیف مرحوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، مولانا فخرالدین رازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے،جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وسائل سے محروم اس پسماندہ علاقے میں بھی ایسے افراد کار پیدا ہوں جو دین کے اصولوں کو قائم کرتے ہوئے وطن عزیز میں ترقی کے علم کو بلند کریں،مقررین نے شاندار رزلٹ اور بہتر کارکردگی پیش کرنے پرمہتمم ،ناظم تعلیمات، اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلباکو مبارکبادپیش کی اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔