بابراعظم ’سی اے‘ کا بیٹ استعمال کرنے کا کروڑوں روپے معاوضہ لیں گے

سابق کپتان کو ہر ففٹی اور سنچری سکور کرنے پر بونس الگ سے دیا جائے گا : رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جنوری 2025 15:24

بابراعظم ’سی اے‘ کا بیٹ استعمال کرنے کا کروڑوں روپے معاوضہ لیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 جنوری 2024ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ’سی اے‘ کا بیٹ استعمال کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے 30 سالہ مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ کی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ اپنی طویل شراکت ختم کر کے پاکستان میں کرکٹ کا سامان تیار کرنے والی کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

 
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان نے پاکستانی برانڈ کے ساتھ ایک منافع بخش ڈیل کی ہے جس میں کئی مراعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی اے اسپورٹس نہ صرف بابراعظم کو بیٹ اسپانسر فیس کے سالانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گا بلکہ انہیں نمایاں پرفارمنس پر الگ سے بونس بھی دے گا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کو ہر ففٹی اور سنچری پر الگ سے اضافی رقم ملے گی جس سے ان کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 
واضح رہے کہ 7 کروڑ روپے سالانہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے منافع بخش معاہدہ ہے جو ویرات کوہلی اور جو روٹ جیسے عالمی کرکٹ سپر اسٹارز کے اسی طرح کے معاہدوں کا مقابلہ کرتا ہے۔                                                                           

متعلقہ عنوان :