زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات 10جنوری سے 20جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

بدھ 8 جنوری 2025 22:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات 10جنوری سے 20جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے انٹرویو 21 جنوری کو ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار دنیا کی 50 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

QS کی درجہ بندی کے مطابق، اس نے زراعت اور جنگلات کے مضمون میں دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں 49ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی کے کئی ڈگری پروگرام اور شعبہ جات نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق W کیٹگری میں آتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی نہ صرف تعلیم و تدریس بلکہ زراعت کے مسائل کے حل کے لئے بھی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور یہاں پر بین الاقوامی شراکت کاری کے تحت متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے تاکہ زراعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے کو بین الاقوامی معیارات سے بھی ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ www.uaf.edu.pk یا ای میل ایڈریس [email protected] یا فون نمبر 041-9200189 ملاحظہ کریں۔