
پنجاب میں مائینز و منرلز ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں شفافیت، قومی اثاثہ کی نگرانی اور ریونیو میں اضافہ کیلئے مدد فراہم کرینگے، چنیوٹ میں300 ارب سے زائد مالیت کے 261 ملین ٹن آئرن اور ذخائر دریافت ہوئے : ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ
بدھ 8 جنوری 2025 21:50
(جاری ہے)
ڈی جی نیب کیجانب سے چیئرمین نیب کے ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ نیب بزنس کمیونٹی کو سہولت اور قومی اداروں میں شفافیت کیلئے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نیب چاہتا ہےکہ باہمی اشتراک سے پنجاب مائینز و منرل ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار کو مستحکم کیا جائے تاکہ پنک سالٹ اور Iron Ore کے مائیننگ رائیٹس کی مشترکہ نگرانی سے قومی خزانہ کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔سیکرٹری مائینز و منرلز ڈیپارٹمنٹ پرویز اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ اور راجوہ کے علاقہ جات میں 261 ملین ٹن آئرن اوور کے زخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 2027میں مذکورہ سائیٹ پر سٹیل مل لگانے جا رہے ہیں جس کیلئے سٹڈی جاری ہے جبکہ گذشتہ سال مائینز ڈیپارٹمنٹ ،پنجاب نے لائسنسنگ سے ساڑھے 14 ارب کا ریونیو صوبائی حکومت کو فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیولوجیکل سروے کے مطابق پنجاب میں 300 ارب سے زائد مالیت کی معدنیات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے حکومت پنجاب کو عنقریب 16 سے 17 ارب بطور رائیلٹی وصول ہونے کا امکان ہے۔ سیکرٹری مائینز و منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مائینز ڈیپارٹمنٹ کے 7 سے 8 ارب مالیت کے کیسز معزز عدالتوں میں زیرالتوا ہیں جس پر سنجیدگی سے پیش رفت کی جارہی ہے۔بریفنگ کے دوران ڈی جی نیب لاہور نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مائیننگ کے تدارک اور سائیٹس کی مستقل نگرانی کیلئے سیٹیلائٹ مانیٹرنگ کا استعمال کیا جانا چاہیئے۔ سائنس وٹیکنالوجی کے دور میں انسانی وسائل پر انحصار کرنے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں لائیو سیٹلائیٹ مانیٹرنگ کیلئے سپارکو (SUPARCO) کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جانا چاہیئے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کو بہتر لائسنسنگ اور پرائیوٹ فرمز کو مزید سہولیات فراہم کرنے میں نیب کیجانب سے معاونت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کےذریعےحکومتِ پنجاب کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا جس کیلئے محکمہ مائینز کی شراکت سے لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.