بچوں کی موج مستی ختم، موسم سرما کی تعطیلات ختم‘وفاقی تعلیمی ادارے کھل گئے

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں28 دسمبر سے 8 جنوری تک تعطیلات کی گئیں

جمعرات 9 جنوری 2025 16:19

بچوں کی موج مستی ختم، موسم سرما کی تعطیلات ختم‘وفاقی تعلیمی ادارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں28 دسمبر سے 8 جنوری تک تعطیلات کی گئیں۔ چھٹیوں کے خاتمے کے بعد اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ کچھ اداروں میں اسمبلی اور دعا کروائی گئی۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی عملے نے اداروں کی صفائی ستھرائی کروائی۔ والدین کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سردی کی شدت کے باوجود بچے سکول آتے ہوئے خوش دکھائی دیئے۔

متعلقہ عنوان :