قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج انجینئرز پروفیشنل کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مشترکہ کورسز شروع کریں گے

جمعہ 10 جنوری 2025 21:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج انجینئرز پروفیشنل کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ کورسز شروع کریں گے۔ شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق اس معاملہ پر اتفاق وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ اور پرنسپل،جی ایم واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج ڈاکٹر اظہار الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

اس سے قبل وائس چانسلر کے آئی یو نے واپڈا پروفیشنلز کے لیے مڈل مینجمنٹ کورس اور جونیئر مینجمنٹ کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلرکے آئی یو نے بطور مہمان خصوصی پوزیشن ہولڈرز اور کورس گریجویٹس میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے قوم کی تعمیر و ترقی میں پروفیشنل افراد کی اہمیت اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر توجہ دینے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ان سے قبل گریجوکیشن تقریب میں اپنے خطبہ استقبالیہ میں جی ایم ڈبلیو اے ایس سی نے وائس چانسلر کے آئی یوکی جانب سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور تحقیق کے مواقع کو فروغ دینے بلخصوص انجینئرنگ کیمپس، گریجویٹ پروگرامز، بزنس انکیوبیشن سینٹر، نیشنل فری لانس سینٹر میں انجینئرنگ اور ٹیک ایجوکیشن کے فروغ کے لیےاقدامات کو سرا ہا۔

متعلقہ عنوان :