یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور

یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا

جمعہ 10 جنوری 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیااس سلسلے میں چارج لینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب فیملی کی مانند ہیں اور ہم نے مل کر چلنا ہے یونیورسٹی کی ترقی اور استحکام کیلئے ہر کوشش بروئے کار لائی جائیگی ،اساتذہ کی پروموشن کیلئے جلد سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جائے گا اور جیسے ہی حکومت کی طرف سے فنڈز کا اجراء ہو گا تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ کر دیا جائیگا۔

ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کی سابقہ ٹیم نے ڈاکٹرامجد حسین کی قیادت میں ایمانداری اور مستعدی سے کام کیا ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کے نو منتخب ٹی ایس اے اپنے ادارے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔نو منتخب صدر ڈاکٹرمحمد شعیب، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم نے وائس چانسلر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر کی قیادت میں یو ای ٹی کی عظمت رفتہ بحال ہو گی۔تقریب میںوائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدمنیرسمیت پرو وائس چانسلرڈاکٹرناصرحیات،ڈینز،ٹی ایس کے نو منتخب اور سا بقہ عہدیدارانن نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :