الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈیکس انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنائیں گے، وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی

جمعہ 10 جنوری 2025 23:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈیکس انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنائیں گے، ادارہ مظفرآباد ڈویژن کا پیرامیڈیکس کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے، اس ادارہ کے قیام کا مقصد انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق پیرامیڈیکس کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بیرونی ممالک میں روزگار حاصل کر سکیں، ادارہ کا بین الاقوامی پیرامیڈیکس ایسوسی سے الحاق کروائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گڑھی دوپٹہ میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ شفق ملک نے وزیر صحت کو ادارہ کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرصحت نثار انصر ابدالی نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹ کو ایک ماڈل ادارہ بنانے کے لیے وسائل فراہم کریں گے، ادارہ کی تمام ضروریات کو آئندہ بجٹ میں پورا کیا جائیگا، مظفرآباد ڈویژن میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جسے مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس ہمارا ایک بڑا پوٹینشل ہے ہم پیرامیڈیکس کے شعبہ میں جدید تربیت یافتہ افراد تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ نہ صرف یہاں ملک باہر جا کر بھی بہترین روزگار حاصل کر سکیں۔ وزیر صحت نے ادارہ کی پرنسپل شفق ملک اور ادارہ کے سٹاف کی کارگزاری کو سہراہا۔

متعلقہ عنوان :