یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ صحت عامہ کی جانب سے روزہ رکھنے کے فوائد کو اجاگر کرنے سیمینار

پیر 13 جنوری 2025 17:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے صحت اور تندرستی کیلئے وقفہ وقفہ سے روزہ رکھنے کے فوائد کو اجاگر کرنے کیلئے ” ان لاکنگ ہیلتھ ود انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ : ری سیٹ، ریچارج، ریجوونیٹ“کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز (ایف پی اے ایس) پروفیسر عابد فرید بطور ریسورس پرسن اور کلیدی مقرر تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر عابد فرید نے وقفہ وقفہ سے روزہ رکھنے کے پیچھے سائنس کے بارے میں قیمتی بصیرت اور اس کے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بڑھانے کے امکانات کا اشتراک کیا۔ تقریب کا انعقاد محکمہ صحت عامہ اور غذائیت کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شہباز احمد ذکی کی سربراہی میں کیا گیا تھا اور اس کی کوآرڈینیشن آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بختاور ریاض اور ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر محمد جہانگیر نے کی۔ سیمینار میں طلبائ، فیکلٹی اور عملہ سمیت مختلف شعبہ جات کے شرکاءنے شرکت کی اور اس موضوع پر ایک فکر انگیز گفتگو میں مصروف رہے۔ صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سیمینار کا شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :