سعودی عرب میں 5سی7سال کے 90فیصد بچے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

منگل 14 جنوری 2025 12:36

سعودی عرب میں 5سی7سال کے 90فیصد بچے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)سعودی عرب میں 5سی7سال کی عمر کی90فیصد بچے روزانہ ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق ارلی چائلڈ ہڈ ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان بچوں میں سے 32فیصد ہر روز ایک سے دو گھنٹے جبکہ 25.7فیصد دن میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت ان ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہیں۔ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں بچوں اور بچیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس حوالے سے نتائج یکساں ہیں، لڑکوں کی تعداد 82.31فیصد جبکہ بچیوں کی تعداد 82.35فیصد ہے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 36سے 59ماہ کی 83.40فیصد بچیاں سیکھنے کیلئے ایک مثبت اور گھریلو ماحول میں رہتی ہیں۔یہ ماحول انہیں ماں، باپ یا خاندان کے کسی بڑے رکن کی بدولت ملتا ہے اس عمر کے بچوں اور بچیوں کی تعداد یکساں ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تعلیم کے پروگرام میں داخل ہونے والے 36سے 59ماہ کے بچوں کی شرح 9.54فیصد تھی،جن میں لڑکیوں کی تعداد 8.35فیصد ہے جبکہ لڑکوں کی شرح 10.68فیصد ہے۔ پرائمری سکول میں داخلے کی عمر سے ایک سال قبل منظم تعلیم کے حوالے سے بچوں کی تعداد 64فیصد ہے جبکہ 5سال کی سعودی بچیوں کی شرح 65.58فیصد تک پہنچ چکی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 23.56فیصد بچوں کے پاس ایک یا دو بچوں کی کتابیں ہوتی ہیں جبکہ 9.89فیصد 3یا اس سے زیادہ بچوں کی کتابیں رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :