مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر نجیب احمد نے خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جنوری 2025 14:28

مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر  ڈاکٹر نجیب احمد نے  خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے  اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک  ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق رائے کرتے ہوئے اس کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا۔  پریس بریفنگ میں پیڑن انچیف ایس ایم تنویر اور ملک سہیل نے کہا ایف پی سی سی آئی معیشت کو درست سمت لے جانے کے لیے آئی پی پی،بنک پالیسی ریٹ سمیت صنعت و تجارت کی بہتری کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ کپاس بحالی معیشت کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ایف پی سی سی آئی کی قیادت ہر سطح پر اس میں حاہل دکاوٹوں کا خاتمہ کر کے اس کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے