ْمیر جان محمد جمالی کا سردار اختر جان مینگل کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار

منگل 14 جنوری 2025 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند اور سردار اختر جان مینگل کے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔