میر جان محمد جمالی کاسردار اختر جان مینگل کے بھائی میر ظفراللہ مینگل کے انتقال پراظہارافسوس

منگل 14 جنوری 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) بلوچستان کے سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سردار عطاء اللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سردار اختر جان مینگل کے بھائی میر ظفراللہ مینگل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں میر جان محمد جمالی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔