سرگودھا یونیورسٹی میں فیوچر ریڈی لیڈرشپ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ،چالیس افسران کی شرکت

بدھ 15 جنوری 2025 14:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سرگودھا یونیورسٹی میں فیوچر ریڈی لیڈرشپ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹی کے 40 انتظامی افسران نے شرکت کی اور بتایا گیا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد انتظامی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انتظامی میدان میں عمدگی کو فروغ دینا ہے۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں مضبوط قیادت اور جدت کو اپنانا بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے شرکا کو مثبت تبدیلی قبول کرنے، اختراعی حل تیار کرنے، اور ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ بہتری کے وژن کے ساتھ قیادت فراہم کرنے کی ترغیب دی۔خورشید یوسف نے تنظیم کے مختلف عناصر کی باہمی ہم آہنگی کو سمجھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کوترغیب دی کہ وہ انفرادی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے مجموعی حل تلاش کریں جو کارکردگی بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈاکٹرسائرہ خان نے انتظامی افسران کو درپیش چیلنجز اور دبا کے مسائل پر بات کی اور وقت کے مثر استعمال، ترجیحات طے کرنے، اور ریلیکس ہونے کی تکنیکوں سمیت عملی حکمت عملیوں کے بارے میں تربیت دی۔ انہوں نے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھنے اور جذباتی مضبوطی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :