ہری پور ،ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام "سٹرس گالا " کا انعقاد کیا گیا

بدھ 15 جنوری 2025 16:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) غازی میں ہری پور یونیورسٹی اور محکمہ زراعت ضلع ہری پور کے اشتراک سے شاندار "سٹرس گالا" کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چیئرمین انفارمیشن اینڈ پبلک افیئرز ایم پی اے ملک عدیل اقبال اور سابق وزیر بلدیات جناب یوسف ایوب خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر شفیق الرحمٰن اور ڈائریکٹر ایگریکلچر ہری پور ممتاز خان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے ملک عدیل اقبال نے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز ایگریکلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹرس گالا جیسے ایونٹس سے کسانوں کو اپنی کاشتکاری کے جدید طریقے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ان پروگرامز کے ذریعے نہ صرف زراعت میں ترقی ممکن ہوگی بلکہ کسانوں کی معیشت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایسے اقدامات کا مقصد کسانوں کو نئے رجحانات سے آگاہ کرنا اور زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔ ہری پور یونیورسٹی کی یہ شاندار کوشش یقیناً قابلِ تحسین ہے اور زراعت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ \378