یواے ای کے قونصل جنرل کا ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے تمام ممبران کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

جمعرات 16 جنوری 2025 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی کی ضلع کونسل سکھر آمد پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر وائس چیئرمین اختر علی مہر،سابق ضلع چیئرمین تقی خان دھاریجو، ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت کونسل اراکین و افسران موجود تھے ، متحدہ عرب عمارات کے قونصل جنرل نے ضلع کونسل سکھر کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی نے ضلع کونسل سکھر کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کے دوران اپنے خطاب میں یو اے ای نے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے تمام ممبران کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ،بعد ازیں اجلاس یو اے ای اور سکھر انتظامیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ، اجلاس اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات محبت اور احترام پر مبنی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دکانیں صبح کو جلد کھولنے سے معیشت مضبوط ہوگی،اکٹر بخیط عتیق الرومیثی نیسکھر میں یو اے ای کے قومی دن کی شاندار تقریبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا ، ان کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پر کوئی پابندی نہیں، سیدھا کراچی ویزا آفس سے رابطہ کریں،یو اے ای کے کراچی آفس میں پاکستانیوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ :صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے 30 سالہ تعلق قائم ہے،ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی کا دورہ سکھر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے لیے اسکالرشپ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی درخواست کی ہے، یو اے ای اور سکھر کے درمیان محبت کا گہرا رشتہ ہے۔